Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر نے حج سیزن 2024 کی کامیابی کا کیا اعلان

مکہ مکرمہ: 20 جون (منصف ٹی وی) مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز نے منی میں امارہ کے صدر دفتر سے اس سال حج سیزن 2024 کی کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے فریضہ حج کی کامیابی اور خیریت کے ساتھ تکمیل پرہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر حجاج کی میزبانی اور ان کے مناسک کی ادائگی میں سہولیات فراہم کرنے کی توفیق عطاء فرمائی۔ آج ہمیں فخر کے ساتھ اس سال حج کے موسم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، اس عظیم فریضے کی کامیابی پر ہم اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔
شہزادہ سعود نے حج سیزن کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام اداروں، افراد و رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے مزیک کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال کے حج کے سیزن کے لئے فوری طور پر انتظامات اور منصوبہ بندی کے فوری آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سال حج 2024 میں 18 لاکھ 33 ہزار 164 افراد نے فریضہ حج ادا کیا جنکا تعلق دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں سے تھا۔