روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 13 سال بعد روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کا دورہ کیا ہے۔
پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار گروزنی پہنچے جہاں مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
رمضان قادریوف کو پوتن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔
صدر پوتن نے گروزنی میں جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام کا بھی دورہ کیا۔
جہاں دورے کے دوران پوتن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا،
اس موقع پر مفتی اعظم نے انہیں سورۃ انفال کی آیت پڑھ کر سنائی اور روسی زبان میں ترجمہ سنایا۔
پوتن نے قرآن کریم کے نسخے کو چوما اور دل سے لگایا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔