شہر حیدر آباد میں ایک یوٹیوبر نے ریل بناکر مشہور ہونے کے لئے کوکٹ پلی کی متعدد سڑکوں پر نوٹوں کی بارش کر دی۔
جسکی وجہ سے سڑک پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا، ٹریفک میں خلل پڑی، اور ایک سنگین حادثہ لاحق ہونے کا خدشہ ہوگیا۔
جسکے بعد اب پولیس نے یوٹیوبر کے خلاف اقدامات اٹھاتے ہوۓ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس اسٹنٹ کا مقصد سوشل میڈیا پر فالوورس بڑھانا تھا،یوٹیوبر کی شناخت پی ہرشا کے طور پر کی گئی ہے۔
اس نے ریل (ویڈیو) بنانے کے لئے کوکٹ پلی کی سڑکوں پر کرنسی نوٹوں کے بنڈل کو ہوا میں اڑا دیا۔
ویڈیو شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے اس پرسخت تنقید کی تھی اور پولیس سے یوٹیوبر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔