Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام کا اعلان کیا

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام متعارف کرا یا ہے۔ جس کے تحت اب کمپنیاں بغیر کسی ایجنٹ کے براہ راست زائرین کو خدمات فراہم کر سکیں گی۔ اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں تاریخی مقامات کے دورے اور پرکشش مقامات کو دریافت کرکے زائرین کے تجربات میں اضافہ کرنا ہے۔
عازمین عمرہ کواسلامی نقطہ نظر سے تاریخی مقامات کی طرف راغب کرنا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے تحت مکہ مکرمہ میں عمرہ تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی سربراہی سعودی وزیر حج اور عمرہ توفیق الربیعہ نے کی۔ 
ایس پی اے نے بتایا یہ اجلاس عمرے کے تجربے کو بہتر بنانے اور نجی شعبے کو سال بھر خدمات فراہم کرنے کے لیے با اختیار بنانے کے لیے وزارت کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
وزات حج وعمرہ ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کرنے اور سعودی وژن 2030 کے مطابق ایک بھرپور، منفرد اور ایمانی سفر فراہم کرنے کے ارادے سے عمرہ خدمات میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ 2023ء میں اکروڑ 35 لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس کا سفر کیا۔