Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

انجمن محبان اردو کا عالمی مشاعرہ 'پیام امن' منصف ٹی وی کی خاص پیشکش میں ملک و بیرونی ملک کے شعرا کی شرکت

حیدر آباد – 24 اگست ( پریس نوٹ ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک یادگار عالمی مشاعرہ 'پیام امن' بیاد ظہیر الدین علی خان و راموجی راو 28 اگست کو شام 7 بجے رویند را بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوگا،
 جس کا افتتاح جو پلی کرشنا راؤ وزیر آبکاری و ٹورازم تلنگانہ اور محترمہ سامکچہ کرن ( را موجی راؤ کی بہو ) منیجنگ ڈائرکٹر راموجی فلم سٹی کریں گے۔ 
لطیف الدین لطیف کی اطلاع کے بموجب نگرانی سید مسکین احمد بانی و معتمد انجمن کی ہوگی اور صدارت نواب محبوب عالم خان کریں گے۔ جناب پر کاش گوڑ رکن اسمبلی جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست، محمد فہیم الدین قریشی نائب چیرمین و صدر شمریز طاهر بن حمدان صدرنشین اردو اکیڈیمی جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ جناب عبید اللہ کو تو ال صدرنشین اقلیتی مالیتی فینانس کارپوریشن محمد اظہر الدین سابق کرکٹر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سید عمران الدین منیجنگ ڈائرکٹر منصف ٹی وی، حبیب نصیر سی ای او اینڈ ایڈیٹر انچیف منصف ٹی وی فیاض انجم انصاری ممبئی محمد قمر الدین سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن، خسرو نواب ممتاز تاجر خلیق الرحمن کانگریس قائد محمد مرتضی عامر جاوید تاج احمد خان ممتاز تاجر مہمانان اعزازی ہوں گے۔
 اس مشاعرہ میں ملک و بیرون ملک کے ممتاز شعراء انور کمال بحرین ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی دینی، سرور نیپالی نیپال سردار سریندر سنگھ شجر دہلی حامد بھنسا اولی مہاراشٹر نعیم اختر خادمی برہان پور شمیم عباس ممبئی، فہیم فاکر لکھنؤ ڈاکٹر کا شمن واحد مبئی ڈاکٹر عائشہ طارق شیخ سمن مبئی ندن سنگھ اعظم اتر پردیش رفیق سوداگر کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر فاروق قلیل سردار سلیم سیف نظامی انجنی کمار گوئیل، بصیر خالد رفیعہ نوشین کے علاوہ ممتاز طنز و مزاج کے شعراء شاہد عدیلی اور لطیف الدین لطیف اپنا کلام سنائیں گے۔ نظامت فاخر ادیب کی ہوگی ۔ لطیف الدین لطیف نے مزید کہا کہ اس تقریب میں را موجی راؤ اور ای ٹی وی کی اردو خدمات پر سامکیچہ کرن کو محبت ار ب اردو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ 
حیدر آبا آبادی تہذیب اور اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ اس مشاعرہ میں ظہیر الدین علی خان مرحوم اور را موجی راؤ کو بھر پور خراج پیش کیا جائے گا۔ اہل ذوق مشاعرے سے لطف اندوز ہونے اور خراج عقیدت پیش کرنے معہ احباب شرکت کریں۔ داخلہ کی عام اجازت ہوگی ۔ یہ مشاعرہ منصف ٹی وی کی خاص پیشکش ہے۔ واضح رہے کہ منصف ٹی وی ہندوستان کا نمبر ایک اردو سٹلائٹ ٹی وی چیانل ہے ۔ منصف ٹی وی اپنے قیام کے بعد سے مسلسل اپنی خاص پیشکش، تازہ ترین خبروں اور شعور بیداری پروگراموں کے ذریعہ ہر شعبہ کی نمائندگی کر رہا ہے جس کی وجہ سے منصف ٹی وی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔