Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اسی سی او اجلاس:شہباز شریف نے وزیرِ اعظم نریندرمودی کو پاکستان آنے کی دی دعوت

پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سال اکتوبر میں اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات 29 اگست کو اس کی باضابطہ تصدیق کی۔
آٹھ برس کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیرِ اعظم کو پاکستان میں ہونے والے کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال ایس سی او کا اجلاس 15-16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔ 
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) نامی تنظیم کا قیام 2001 میں ہوا تھا جس میں روس، چین اور وسطی ایشیائی ممالک شامل تھے۔ بعد ازاں بھارت، ایران اور پاکستان کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔
گزشتہ برس بھارت کے شہر گوا میں ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی اس بار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد نہیں جائیں گے، ممکن ہے ان کی جگہ کسی سینئر وزیر کو نامزد کیا جائے۔
آپ کو بتا تے چلیں کہ بھارتی وزیرِ اعظم نے آخری بار 2015 میں پاکستان کا غیر سرکاری دورہ کیا تھا اور وہ کابل سے دہلی واپس آتے ہوئے اچانک لاہور پہنچ گئے تھے۔
وزیرِ اعظم مودی کے مطابق پاکستان کے اس وقت کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے انہیں بذریعہ ٹیلی فون اپنی نواسی کی شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی جسے اُنہوں نے قبول کر لیا تھا اور کچھ دیر کے لیے لاہور میں قیام کیا تھا۔