Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
World

پیرس اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا کی درد ناک موت،سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول ڈال کر زندہ جلا دیا

 اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کی درد ناک موت ہو گئی ہے۔ اس کے سابق بوائے فرینڈ نے اس پر جان لیوا حملہ کیا اور آگ کے سپرد کر دیا۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ 
یوگنڈا کی اولمپک کمیٹی نے اس معاملے کی جانکاری دی۔ ریبیکا چیپٹگی اینڈبیس میں رہتی تھی اور یہاں ٹریننگ بھی کرتی تھی۔
حکام کے مطابق اس کے بوائے فرینڈ نے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
33 سالہ میراتھن رنر نے حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپک گیمز میں حصہ لیا تھا۔
شمال مغربی کینیا میں حکام نے بتایا کہ ربیکا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چرچ سے واپس آ رہی تھیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ کھلاڑی اور اس کے ساتھی کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
یوگنڈا ایتھلیٹس فیڈریشن نے ٹویٹر پر لکھا : "یہ انتہائی دکھ بھری خبر ہے کہ ہم آج صبح اپنی ایک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کی موت کا اعلان کررہے ہیں۔ وہ گھریلو تشدد کا شکار تھی۔ ہم ایسی حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔