Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

مساجد کی توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسندوں کو جلد گرفتار کیا جاۓ:عادل آباد کے جمعیۃ علماء کا مطالبہ

جمعیۃ علماء عادل آباد کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر عادل آباد مسٹر راجرشی شاہ سے ملاقات کی۔ جس دوران انہوں نے مسجدوں پر منظم حملوں، قرآن کی بے حرمتی اور جینور میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری، نقصانات کے ازالے اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
جمعیۃ علماء عادل آباد نے یہ مطالبہ حافظ ابوبکر اور مولانا اسلم نہدی کی قیادت میں کی۔
یاد رہے کہ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور منڈل میں 4 ستمبرکو فرقہ وارانہ کشیدگی اُس وقت پھوٹ پڑی جب شر پسندوں کے ہجوم نے مسلم آبادی پر حملہ کر کے تو پھوڑ کی ۔ اشرار نے احتجاج کے نام پر مسلمانوں کی املاک کو چن چن کا نشانہ بنایا اور علاقہ میں واقع ایک مسجد پر بھی حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی۔ دراصل ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی جانب سے قبائلی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک معاملہ پر احتجاج کرنے کے لئے کچھ لوگ جمع ہو گئے، اس دوران ہجوم کے ایک گروہ نے اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیگر مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا ۔مسجدوں میں توڑ پھوڑ کی اور مقدس قرآن کی بے حرمتی کی شر پسندوں نے بڑے پیمانہ پر مسلمانوں کی املاک کو چن چن کر نشانہ بنایا۔