Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

ویتنام میں طوفان '' یاگی'' کا قہر جاری، 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی،حفاظتی اقدامات جاری

ویتنام میں سمندری طوفان ' یاگی ' کے باعث ملک کے شمالی علاقے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوۓ ہیں۔ ویتنام کے حکام کی جانب سے  پچھلی دہائی میں خطے میں آنے والے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک سمجھے جانے والے  یاگی کی وجہ سے شمالی ویتنام میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی کے بغیر رہنے کو مجبور ہیں۔  
حکام نے بتایا کہ اس کی وجہ سے زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ چار ہوائی اڈے بند ہونے کے بعد سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
بتا دیں کہ ٹائیفون اس سال ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان تھا جو  ہفتے کے روز ملک کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔ اس نے ملک کے کئی حصوں میں زیادہ تر کوانگ نین اور ہائی فونگ میں بجلی کی سپلائی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں خلل ڈال دیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ طوفان یاگی اور اس کے نتیجے میں آنے والے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے شمالی ویتنام میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 24 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
پہاڑی صوبے لاؤ کائی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 13 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور ایک سیلاب میں ہلاک ہوئے۔