آندھرا پردیش کےنائب وزیر اعلی و جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے آج تلنگانہ کےوزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔جوبلی ہلز میں واقع وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیام گاہ پہنچ کر پون کلیان نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران پون کلیان نے تلنگانہ سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپیے کا چیک حوالے کیا ۔ اس کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئے جارہے راحت کاری کے کاموں و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پون کلیان کا یہ اقدام بین ریاستی تعاون کے عزم اور ریلیف کی کوششوں میں مدد دینے کی ان کی وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ اہم عطیہ تلنگانہ میں مختلف امدادی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کے لئے استعمال ہوگا۔
عوام اور سیاسی حلقوں میں اس اقدام کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی ہے، جو دونوں ریاستوں کے درمیان اتحاد اور باہمی مدد کی روح کو ظاہر کرتا ہے۔