Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

گنیش وسرجن کے پیش نظر شہر حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلع میں 17 ستمبر کو سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلع میں تلنگانہ حکومت نے 17 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان  گنیش وسرجن کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ تعطیل سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں  رہے گی۔ اس تعلق سے چیف سکریٹری شانتی کماری کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گۓ ہیں۔ 
جس کے مطابق 17 ستمبر کو شہر حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے موقع پر شہر حیدرآباد و سکندر آباد کے علاوہ اضلاع رنگاریڈی اور میڑچل میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل رہے گی۔ 
ساتھ ہی یہ بتا دیں کہ اس تعطیل کی جگہ 9 نومبر 2024 کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل کو منسوخ کردیا گیا ہے۔9 نومبر کو سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کی چھٹی منسوخ ہوگی۔