طاقتور سمندری طوفان یاگی نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
طوفان یاگی اور اس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے ویتنام کے شمالی علاقے میں اب تک 254 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 82 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لاؤ کائی۔ کاو بینگ اور ین بائی سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے ہیں۔
جہاں اموات بالترتیب 111، 43 اور 49 تک پہنچ گئی ہیں۔
شہر کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق دارالحکومت ہنوئی میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے لوگ اب اپنے گھروں پر واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں کی صفائی کے لیے فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔