ساؤتھ کے مشہور کوریوگرافر جانی باشا عرف جانی ماسٹر کے خلاف رائے درگم پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ معروف کوریو گرافر جانی ماسٹر پر ایک 21 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گيا ہے۔
الزام ہے کہ جانی ماسٹر گذشتہ کچھ عرصہ سے انھیں جنسی طورپر ہراساں کررہا تھے۔ شکایت کے مطابق جانی نے ان کے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کی۔اس کی شکایت کے مطابق رائے درگم پولیس نے صفر ایف آئی آر درج کی اور کیس کو مزید تحقیقات کیلئے نارسنگی پولیس کو منتقل کردیا کیونکہ خاتون نرسنگی کی رہنے والی ہے۔ نارنسگی پولیس نے جانی ماسٹر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 ریپ اور مجرمانہ دھمکی کیلئے دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بتا دیں کہ جانی نے کئی ہٹ گانوں کی کوریوگرافی کی ہے جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'اسٹری 2' کا گانا بھی شامل ہے۔
لڑکی نے الزام لگایا کہ اس نے جانی کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کیا ہے اور کوریوگرافر گزشتہ کئی ماہ سے اس کا استحصال کر رہا تھا۔
متاثرہ نے بتایا کہ جانی نے چنئی، ممبئی اور حیدرآباد میں مختلف پروجیکٹس کی شوٹنگ کے دوران اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس نے حیدرآباد میں اپنے گھر پر بھی کئی بار زیادتی کی۔
پولیس نے لڑکی کی شکایت کے بعد کوریوگرافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔