Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Regional

شہر حیدرآباد میں کل عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا جاۓ گا

شہر حیدرآباد میں آئندہ کل 19 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر جلوس محمدی نکالنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 
گنیش وسرجن کے پیش نظر 16 ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس مؤخر کردیا گیا تھا،اب یہ جلوس کل نکالا جائے گا۔
مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے زیراہتمام میلاد جلوس جمعرات 19 ستمبر کو بعد نماز ظہر تاریخی مکہ مسجد سے نکالا جائے گا۔ 
یہ جلوس چارمینار، گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ بلڈنگ، نیا پل، سالارجنگ میوزیم، دارالشفا چوراہا، پرانی حویلی، منڈی میرعالم، اعتبار چوک، کوٹلہ علیجاہ، بی بی بازار سے ہوتے ہوۓ والٹاچوراہے پر اختتام پذیر ہو گا۔