Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرئیگا،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

غزہ میں جاری تشدد کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کی آزادی کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ 
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ساتھ ہی انہوں نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہو رہے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔ 
ولی عہد نے آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوۓ کہا کہ ہم اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ مملکت کے سفارتی تعلقات قائم نہیں کرئینگے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
بتا دیں کہ غزہ میں جاری  تشدد میں اب تک 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 
اس حملے سے ٹھیک پہلے امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن حملے کی وجہ سے اس منصوبے کو بڑا دھچکا لگا۔ 
اسرائیل کے قریب آنے کو سعودی عرب کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا گیا۔
دریں اثنا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بیان اپنے والد شاہ سلمان کی جانب سے شوریٰ کونسل سے اپنے سالانہ خطاب میں دیا۔ اس سے قبل کونسل نے ان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔