دارالسلام میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام آج اور کل یعنی 20 اور 21 ستمبر دو روزہ جشن رحمتہ للعالمین منایا جارہا ہے۔
پارٹی صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی دو روزہ پروگرام کی نگرانی کریں گے۔
آج بعد نماز عشا دارالسلام میں جلسہ رحمتہ للعالمین منعقد ہوگا۔
مہمان مقرر مولانا محمد ہاشم اشرفی کانپوری شیخ الجامعہ،
جامعہ اسلامیہ اشرف المدارس کانپور کا خطاب ہوگا۔ بڑی تعداد میں جلسہ میں شرکت کی عوام سے خو اہش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شہرحیدرآباد میں گنیش وسرجن کے پیش نظر 16 ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس مؤخر کردیا گیا تھا۔
جسکے بعد گزشتہ کل 19 ستمبر بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر جلوس محمدی نکالا گیا۔