ثنا خان جنہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ کر اسلام کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔
انہوں نے ان لوگوں پر حیرت کا اظہار کیا جو اپنی بیویوں کو چھوٹے کپڑے پہننے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہر مرد اپنی بیوی کو اچھے لباس میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
روبینہ دلائک سے بات کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ ہر مرد کو یہ پسند ہوتا ہے کہ اس کی بیوی سادگی میں رہے۔ کئی بار جب میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں تو بہت عجیب لگتا ہے کہ آپ اپنی بیوی کو ایسے چھوٹے کپڑے پہنے باہر لے جاتے ہیں؟ اور آپ کو اس پر فخر محسوس ہوتا ہے، اور آپ کہتے ہیں کہ میری بیوی بہت ہاٹ لگ رہی ہے۔ اور ایک اجنبی بھی کہتا ہے کہ وہ ہاٹ لگ رہی ہے۔ خاص کر تب جب اس نے چھوٹے کپڑے پہن رکھے ہوں۔
آپ کو عزت نفس ہونی چاہیے، آپ جانتے ہیں کہ وہ آپ کی بیوی ہے،
ثنا خان اپنی زندگی کا ذکر کرتے ہوۓ کہتی ہے!
سال 2019 میں مجھے یاد ہے، میں سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی زندگی میں سب سے برا کام کر رہی تھی۔
میں سوچا کرتی تھی کہ لوگ میرے سوشل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں۔
میں اکثر کسی بھی طرح کا لباس پہن لیتی تھی اور ڈانس کرتی تھی۔
پھر مجھے احساس ہوا کہ میں نوجوانوں کو غلط راہ کیطرف لے جا رہی ہوں۔
ثنا نے مزید کہا کہ میں'شیطان' کے بہکاوے میں آگئی تھی اس نے مجھے گمراہ کر دیا تھا۔ اس نے مجھے شلوار سوٹ کے بجائے بغیر آستین کے کپڑے پہننے کی ترغیب دی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ثنا نے نومبر 2020 میں مسلمان اسکالر اور بزنس مین انس سید سے شادی کی۔ ان دونوں کے ہاں سال 2023 میں ایک بچہ ہوا تھا۔ بچے کا نام سید طارق جمیل ہے۔ یہ دونوں مل کر کئی کاروبار چلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اسلام کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں