محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے.
ساتھ ہی حیدر آباد کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ کیونکہ خطے میں مانسون میں معمول کی بارش کے برعکس کافی زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔
حیدرآباد محکمہ موسمیات کے دفتر نے کہا ہے کہ اگلے تین دنوں میں تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 23، 24 اور 25 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔
آج 23 ستمبر شہر حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش ہو رہی ہے۔ جس کے بعد شہرمیں ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔