آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اقلیتوں کے تعلق سے اہم اقدامات انجام دے رہے ہیں جس کی تعریف ہر سمت ہو رہی ہے۔
چندرا بابونائیڈو انتخابات کے موقع پر اقلیتوں سے کئے انتخابی وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے حج پر روانہ ہونے والے ریاست کے ہر حاجی کیلئے ایک لاکھ روپیے دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسی طرح امام کو ماہانہ دس ہزار۔ مؤذن کو ماہانہ پانچ ہزار اور مسجد انتظامیہ کمیٹی کو ماہانہ پانچ ہزار روپیے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ یہ بھی اب پورا ہونے جارہا ہے۔
اس کے علاوہ کڑپہ میں حج ہاوز کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کرنے، زیر التوا شادی خانوں کی تعمیر کو مکمل کرنے اور اندور دو سال اوقافی اراضیات کا سروے مکمل کرنے کا عہدیداروں کو حکم دیا ہے۔
وقف بورڈ کو آمدنی حاصل ہونے جیسے اقدامات کرنے کا بھی وزیر اعلی این چندرا بابونائیڈو نے عہدیداروں کو حکم دیا ہے۔