Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اسرائیل کا فلسطین کے بعد اب لبنان میں ظالمانہ حملہ،تباہی کا خوفناک منظر، جگہ جگہ لاشوں کا ڈھیر،

اسرائیل کے حالیہ سلسلہ وار حملوں کے بعد لبنان میں تباہی کا خوفناک منظر چھایا ہوا ہے۔ 
فلسطین کی سر زمین پر لاشوں کا ڈھیر لگانے کے بعد اسرائیل کی نظر اب لبنان پر ہے۔
اسرائیل اور حماس کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اب لبنان میں اسرائیل نے تباہی مچا دی ہے۔ 
اسرائیل کے حملہ میں حزب اللہ سمیت لبنان کے عام لوگوں کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے،
ایسی تباہی ہوئی ہے کہ اب تک 492 سے زائد لاشیں بکھر چکی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حملے بھی جاری ہیں۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ چند روز قبل لبنان میں پیجر کے ذریعہ حملہ ہوا تھا، کئی پیجرز اچانک دھماکے سے پھٹ گئے تھے، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 4000 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ 
اس حملے میں اسرائیل کا کردار سامنے آیا، کہا گیا کہ وہ حملہ موساد نے کیا تھا۔ 
اسی وجہ سے حزب اللہ نے بھی انتقام لینے کا عزم کیا اور حملہ کیا۔
اب لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیۓ گۓ حملے میں کئی بچے اور خواتین بھی ماری گئی ہیں۔ 
جبکہ کئی لوگوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ حملوں کے بعد لبنان میں تباہی اور آہ و بکا کا خوفناک منظر دیکھا جا رہا ہے۔ 
جگہ جگہ لاشیں پڑی ہیں، زخمیوں سے اسپتال بھر چکے ہیں، پریشان حال خواتین اور بچے اپنوں کی تلاش میں لگے ہیں۔
اس وقت لبنان میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی دیکھی جا رہی ہے، لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں، زمین پر دہشت کا ماحول ہے۔