Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل مقابلہ آج

،آخر کار وہ لمحہ آ چکا ہے جب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج کھیلا جا ئےگا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میچ کا اسٹیج سج چکا ہے جہاں انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل میچ کھیلا جانے والا ہے۔دونوں ٹیمیں جم کر پریکٹس بھی کررہی ہیں۔ 
جہاں ایک طرف دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں فتح یابی کی اونچائ پر سوار ہیں۔تو روسری طرف کوئی بھی ٹیم نہیں چاہے گی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ان کی جیت کا سلسلہ رک جائے۔ تمام لوگوں کو آج شام کا بے صبری سے انتظار ہے، جب ورلڈ کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی, فی الحال موسم سہانا ہے اور آسمان پر ہلکے ہلکے بادل چھائے ہو‎ۓ ہیں۔مگر بارش کے بھی آثار دیکھے جا رہے ہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق فائنل میچ کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔موسم کو مد نظر رکھتے ہو‎ۓ آئی سی سی نے آج 29 جون کو کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ کے لیے اتوار 30 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون کو بھی دوپہر کے اوقات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دن زیادہ تر ابر آلود رہے گا، اب سوال یہ ہے کہ بارش کے باعث میچ منسوخ ہوا تو چیمپئن کون بنے گا؟
اگر ایسی صورتحال ہو‎ئ تو بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں کو ٹورنامنٹ کا مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا،