دنیا بھر میں متعدد تاریخوں میں ڈاکٹروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ہندوستان و پاکستان میں یہ دن یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔
ڈاکٹروں کا عالمی دن منائے جانے کا مقصد ہماری زندگی میں معالجین کی اہمیت اور معالجین کی ذمہ ذارویوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے، یوں سجمھ لیں کہ یہ دن ڈاکٹروں کے اہم کردار اور ان کی بے لوث لگن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں ان کی انمول کوششوں کے باوجود، ڈاکٹروں کو اکثر وہ تعریف نہیں ملتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ لہذا اس دن ان ڈاکٹروں کو سراہا جاتا ہے جو اپنے پیشوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں۔