Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

اشوکا یونیورسٹی کے طلباء نے کانووکیشن کی تقریب میں فلسطین کی حمایت میں پوسٹر آویزاں کیا

اشوکا یونیورسٹی سونی پت ہریانہ کے طلباء نے تقسیم اسناد کے موقع پر "فری فلسطین" اور "نسل کشی بند کرو" کے پوسٹرز دکھائے ساتھ ہی تل ابیب یونیورسٹی سے تعلق ختم کرنے پر زور دیا، خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یونیورسٹی کی منتخب طلبہ تنظیم نے باضابطہ طور پر وائس چانسلر کو ایک درخواست بھیجی تھی جس درخواست پر 442 طباء، 105 سابق طلباء اور 39 فیکلٹی ممبران نے دستخط کئے تھے، جس درخواست میں غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اشوکا یونیورسٹی کو تل ابیب یونیورسٹی سے جو اسرائیل میں واقع ہے اس سے تمام موجودہ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فوری طور پر معطل کرنا چاہئے۔