Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

ایس جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ سے کی ملاقات، سرحدی تنازعہ پر تبادلۂ خیال

لداخ میں سرحدی کشیدگی کے درمیان، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان آج بروز جمعرات کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات ہوئ۔
دونوں وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے ہیں۔
وزیر خارجہ جے شنکر نے آج ٹویٹر پر اس ملاقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح آستانہ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات واقع ہوئ،
اس ملاقات میں سرحدی تنازعہ سے متعلق مسائل کے جلد حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اس سمت میں سفارتی اورفوجی ذرائع سے دوگنا کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
 اس کے علاوہ لائن آف ایکچول کنٹرول کا احترام کرنا اور سرحدی علاقوں میں امن و سکون کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات ہمارے دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی کریں گے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا 24 واں اجلاس 4 جولائی کو ہو رہا ہے۔ جہاں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان میں موجود ہیں تاہم وزیر اعظم نریندر مودی نے اس میں شرکت نہیں کی جہاں ان کی جگہ ہندوستان کی قیادت وزیر خارجہ ایس جے شنکر کر رہے ہیں۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے ایس سی او میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔