Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

دریا سے سمندر تک، فلسطین ہوگا آزاد:آسٹریلیائی پارلیمنٹ کی چھت پر فلسطینی حامی نے لگاۓ بینرز

آسٹریلیائی پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے آزادیٔ فلسطین کے حق میں نعرے بھی بلند کیے۔
اسی دوران سیاہ کپڑوں میں ملبوس 4 افراد تقریباً 1 گھنٹے تک آسٹریلیائی پارلیمنٹ کی چھت پر کھڑے ہوکر سیاہ بینرز لہراتے رہے جن پر فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لکھے ہوۓ تھے.
 
مظاہرین نے چھت پر چڑھ کرفلسطین کی حمایت میں ایسے بینرز لہرائے جن پر لکھا تھا کہ دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا، ساتھ ہی انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اور آزادیٔ فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ ہم فلسطین پر ہو رہے اسرائیل کی ظلم و ستم کو معاف نہیں کریں گے اور اس بربریت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔
چھت سے اترنے کے بعد مظاہرین کو آسٹریلوی فیڈرل پولیس اور آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے افسران نے حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔