Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

نئی برطانوی حکومت میں واحد مسلم خاتون شبانہ محمود نے، فلسطین کے حق میں بھری حامی

 برطانیہ کی نومنتخب "وزیراعظم کیئر اسٹارمر" نے اپنی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے جن میں ایک مسلم خاتون شبانہ محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے،برطانوی حکومت نے شبانہ محمود کو وزیر برائے انصاف کے قلمدان کے طور پر منتخب کیا ہے، بتا دیں کہ شبانہ محمود کے آباؤاجداد کا تعلق پاکستان سے ہے،جوبرطانیہ میں ہی 17 ستمبر 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئی تھیں۔
43 سالہ شبانہ محمود 2010 میں برمنگھم لیڈی ووڈ کے لیے ایم پی منتخب ہوئیں ہیں۔ 
یاد رہے کہ لیبر پارٹی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے انتخابات سے ایک ہفتہ قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں ہو رہے اسرائیلی ظلم وستم کو دیکھ کر ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے۔انہوں نےمزیر کہا کہ غزہ میں ہو رہے قتل وغارت اور لا تعداد عورتوں اور بچوں کی موت پر کمیونٹی کے جذبات اور احساسات سے میں آگاہ ہوں، لیبر پارٹی فلسطین کے مسئلے کا حل چاہتی ہے۔ شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر لیبر پارٹی کی حکومت بنی تو ہم امن کے لیے پر جوش کوششیں کریں گے۔ 
واضح رہے کہ برطانیہ کے پارلیمانی حلقہ برمنگھم کی ایم پی  بیرسٹر شبانہ محمود کو نو منتخب لیبر حکومت میں لارڈ چانسلر اور سکریٹری برائے انصاف کے طور پر نامزد کرلیا گیا ہے۔ شبانہ محمود چوتھے سابق شیڈو منسٹر تھے جنہوں نے کیئر سٹارمر کی بطور وزیر اعظم تقرری کے بعد آج ڈاؤننگ سٹریٹ میں قدم رکھا۔ وہ لارڈ چانسلر کا قدیم عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلم اور واحد دوسری خاتون ہوں گی۔