Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملہ، 16 افراد جاں بحق

 
غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے فلسطینی حکام نے بتایا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ براہ راست اسکول میں بنائے گئے حماس کے کمپاؤنڈ پر کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت وہاں حماس کے 20 سے 30 جنگجو موجود تھے۔
فلسطینی حکام  وزارت صحت کے مطابق یہ عمارت ہزاروں بے گھر افراد کو پناہ دے رہی تھی اس عمارت میں ہزاروں پناہ گزین مقیم تھے،
اسکول پر حملے کے بعد منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں بچے اور بڑوں کو دھویں سے بھری گلی میں چینختے چلاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ گلی مکمل طور پر مٹی اور ملبے سے بھری ہوئی تھی،
ایک خاتون نے یہ جانکاری دی کہ جب عمارت پر حملہ کیا گیا تو بچے قرآن پڑھ رہے تھے۔
خاتون نے کہا کہ یہ چوتھا موقع ہے کہ اسکول پر بغیر وارننگ کے حملہ کیا گیا ہے۔
یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی امیدیں ہیں۔
آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری غزہ جنگ کے دوران اپنے گھر بار چھوڑنے والے 1.7 ملین افراد سکولوں اور اقوام متحدہ کی عمارتوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گذشتہ 8 ماہ سے جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابھی تک تقریباً چالیس ہزار فلطسینی جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔  دنیا بھر کے کئی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے۔