Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

تلنگانہ میں موسمی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھا

تلنگانہ: 9 جلائی (منصف ٹی وی) تلنگانہ میں موسمی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،  اس سلسلہ میں میدک شہر میں میونسپل کمشنر کے حکم کےمطابق عہدیداروں نے آج شہر کے مختلف ہوٹلس جیسے رشمی شری ٹفنس، بالاجی مٹھائی بھنڈار، گوپی گوڈ چاٹ بھنڈار، مہا لکشمی کرانہ، بالا جی گنیش سویٹس،  درگا بھوانی ٹفنس  اور دیگر ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے غیر صحت مند کھانا سپلائی کرنے والے ہوٹلوں پر پندرہ ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ میونسپل کمشنر ایس وی جانکی رام ساگر نے بتایا کہ مانسون کی آمد کے ساتھ ہی موسمی بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے اسی لئے انھوں نے احتیاط برتنے کا عوام کو مشورہ دیا ہے ساتھ ہی معیاد ختم ہونے والی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی وارننگ دی ہے۔