Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

شہرحیدرآباد میں نیم شب پولیس کی فائرنگ،دو مشتبہ افراد زخمی

حیدرآباد میں پولیس کی فائرنگ سے ایک بار پھر سے ہلچل مچ گئی ہے۔
شہر حیدرآباد میں آئے دن جرائم کی تشویشناک  خبریں آ رہی  ہیں،گزشتہ شب شہر نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ گھومنے والے افراد سے جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو انھوں نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے فائرنگ کردی، 
بتا دیں کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آئی جب جمعرات کی آدھی رات کے بعد پولیس نے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب چار لوگوں کو مشتبہ طور پر گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس نے انہیں روک کر پوچھ تاچھ کی، لیکن جب انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تو پولیس نے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔ ایسی دوران ایک شخص نے کلہاڑی سے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی،اور دوسرے شخص نے پتھروں سے حملہ کیا۔ جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کی اور حملہ آوروں کو پکڑ لیا۔
فائرنگ کے دوران دو شخص زخمی ہوگۓ اور دو حملہ آور افراد موقع سے  فرار ہو گیا۔ پولیس نے ان کی تلاش کو جاری رکھا ہے۔ زخمیوں کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔