Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

عراقی عدالت نے البغدادی کی بیوہ بیوی کو سنائی سزاۓ موت

عراق میں کرخ کی فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو سزاۓ موت سنائی ہے۔
عراقی عدالت نے ابوبکرالبغدادی کی بیوہ کو داعش کے ساتھ کام کرنے اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں یہ سزاسنائی ہے۔
عدالت نے البغدادی کی پہلی بیوی اسماء کو سزائے موت اور تیسری بیوی نورابراہیم الزوبعی کوعمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دوسری بیوی شامی تھی جنکا تعلق حلب سے تھا جو کہ البغدادی کے ساتھ ہی ماری گئی تھی۔
ساتھ ہی البغدادی کی بیٹی امیمہ کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ البغدادی کے 3 نابالغ بچے عبداللہ، حسن اور فاطمہ کو نرسنگ ہوم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔  
واضح رہے کہ امریکہ نے 2019 میں داعش کے سربراہ البغدادی کو ایک حملے میں ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
البغدادی کا سب سے بڑا بیٹا حذیفہ تھا جو 2017 میں 17 سال کی عمر میں ایک جنگ میں مارا گیا تھا۔اور چھوٹا لڑکا الیمان جس نے امریکی حملے کے دوران خود کو اڑا لیا تھا،