Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

ڈونالڈٹرمپ کی سیکوریٹی میں کوتاہی کا ایک اور معاملہ انتخابی ریالی کے قریب شاٹ گن کے ساتھ مشتبہ شخص گرفتار

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے  پس منظر میں سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف دو قاتلانہ حملے کے بعد اب ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیاہے۔ 
گذشتہ روز کیلیفورنیا میں اپنی انتخابی ریلیوں میں سے ایک کے قریب ایک شخص کو بھاری بھرکم شاٹ گن کے ساتھ پکڑا گیا۔ 
ریور سائیڈ کاؤنٹی پولیس نے اعلان کیا کہ یہ واقعہ کیلیفورنیا کے کوچیلا میں پیش آیا اور ایک شخص کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے ملزم کی شناخت لاس ویگاس کے 49 سالہ ویم ملر کے نام سے کی ہے۔
 حکام نے وضاحت کی کہ اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اور وہ 2 جنوری کو عدالت میں پیش ہوگا۔ پولیس جو ٹرمپ کی ریلی کے قریب سیکوریٹی فراہم کررہی تھی کو بتایا گیا کہ مشتبہ شخص ایس یو وی میں پکڑا گیا۔ملزم سیاہ فام بتایا جاتا ہے۔
 پولیس نے بتایاکہ بندوق بھری ہوئی تھی اور دوسری طرف اس کے پاس اعلیٰ صلاحیت کا میگزین تھا۔اس دوران ایف بی آئی نے اعلان کیا کہ وہ مشتبہ شخص کی گرفتاری سے آگاہ ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ریلی کے شرکاء کو کوئی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔