Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
World

مالدیپ کے صدر محمد معیزو کا آج سے 5 روزہ دورہ ہندوستان دروپدی مرمو۔ وزیراعظم مودی اور دیگر اہم شخصیتوں سے ہوگی ملاقات

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج نئی دہلی پہنچیں گے۔
 دورے کے دوران معیزو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر موئزو اپنے قیام کے دوران کاروباری مصروفیات میں شرکت کیلئے بنگلور اور ممبئی بھی جائیں گے۔ مالدیپ بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کا کلیدی سمندری پڑوسی ہے اور وزیر اعظم کے ساگر کے ویژن اور ہندوستان کی پڑوس کی پہلی پالیسی میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
 مالدیپ کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ کے بعد صدر موئزو کا دورہ ہندوستان اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
 توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اس سے قبل انہوں نے اس سال جون میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔