Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ،مزدوری کر رہے 20 افراد کو گولی مار کر کیا گیا ہلاک

پاکستان میں صوبۂ بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم حملہ آور وں نے 20 افراد کو گولیوں سے بھون کر ہلاک کر دیا ہے۔
یہ حملہ اس وقت انجام دیا گیا جب مزدور کوئلہ کی کان میں رات دیر گئے مزدوری کر رہے تھے۔
تبھی مزدوروں پر نامعلوم حملہ آور وں نے قاتلانہ حملہ کر دیا جس میں 20 افراد  ہلاک ہو گے جبکہ سات مزدور شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزدوروں پر فائرنگ کا یہ واقعہ دکی شہر سے آٹھ کلومیٹر دور خیر محمد ناصر کے علاقے میں پیش آیا۔
حملہ میں ہلاک ہونے والے چار مزدور افغانستان کے رہائشی تھے۔ دیگر بلوچستان کے ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسیٰ خیل اور کچلاک کے رہائشی تھے۔
کان کے مزدوروں پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان میں حال ہی میں ایک چینی قافلے پر بھی حملہ ہوا تھا، جس میں 3 افراد  مارے گئے تھے۔ اس سے قبل 6 اکتوبر کو مشرقی پنجاب میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے تھے جس میں کئی پولیس اہلکاربھی  زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب 4 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 7 پولیس اہلکار بھی مارے گئے تھے۔