امریکہ میں صدارتی انتخابات سے قبل ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوۓ ٹرمپ کو محفوظ کر لیا۔مگر اس فائرنگ میں ایک راہگیر ہلاک ہو گیا۔ بتا دیں کہ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا ہے۔
حملہ آور نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران گولی ٹرمپ کے کان کوچھوتے ہوۓ نکل گئی،حس وہ زخمی ہوۓ ہیں،چہرے اور دائیں کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے۔ اس واقعے کے فوراً بعد امریکی خفیہ ادارے اور امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔
امریکن سیکرٹ سروس ایجنسی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
حادثے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے دائیں کان کے اوپری حصے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
مزید انہوں نے بتایا کہ جب میں نے سرسراہٹ اور گولیوں کی آواز سنی تو مجھے فوراً معلوم ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے جس کے فورا بعد ہی گولی میرے کان کو چھوتے ہوۓ نکل گئی۔
سابق صدر نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوۓ سیکرٹ سروس اور دیگر قانونی حفاظتی اقدام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ساتھ ہی ریلی میں ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔
اور انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی واردات ہو رہی ہیں۔