Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

سابق صدر دونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا،تھامس میتھیو کون تھا؟

امریکی پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کی شناخت کر لی ہے۔جس نے اتوار کو پنسلوانیا میں سابق صدر پر حملہ کیا تھا۔ تھامس نے یہ حملہ کیوں کیا؟ اور اس کے ساتھ اس جرم میں کون ملوث تھا ان پر پولیس ابھی تحقیق کر رہی ہے۔
بتا دیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔
حملہ آور ایک مقامی نرسنگ ہوم کے کچن میں کام کرتا تھا۔ 
اتوار کو بٹلر، پنسلوانیا میں ایک ریلی کے دوران تھامس نے ٹرمپ پر گولیاں چلائی تھیں۔
ان میں سے ایک گولی سابق صدر کے کان میں لگی تھی۔ اس کے بعد ٹرمپ کے چہرے پر خون نظر آنے لگا۔
سیکیورٹی اداروں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اب حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ حملہ آور کا نام تھا مس میتھیو کروکس ہے جو پینسلوینیا کے بیتھل پارک کا رہائشی تھا۔ تفتیشی اداروں نے ڈی این اے اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کر لی ہے۔
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آور نے AR-15 سیمی آٹو میٹک رائفل سے فائرنگ کی۔ رائفل حملہ آور کے والد کا تھا۔ جسے چھ ماہ قبل خریدا گیا تھا۔
جانکاری کے مطابق مقامی ووٹر لسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور ریپبلکن پارٹی کا رکن تھا۔