Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

کیا یوگی کی کرسی خطرے میں؟ تنظیم سے بڑا کوئی نہیں،کیشو پرساد موریہ کے بیان سے، یوپی کی سیاست میں ہلچل

اتر پردیش کی سیاست میں ایک بڑی ہلچل چل رہی ہے، کل اتر پردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے یوپی میں بی جے پی کی موجودہ صورتحال اور کارکنوں میں مایوسی کے معاملے پر توجہ مرکوز کی۔ پرائمری اساتذہ کی ڈیجیٹل حاضری سے لے کر ان کے گہرے اثرات کا بھی ذکر کیا گیا۔ 
جس کے بعد کیشو پرساد موریہ کے ایکس ہینڈل سے ایک پوسٹ کیا گیا کہ حکومت، کارکنان کا درد میرا درد ہے، تنظیم سے بڑا کوئی نہیں، کارکن ہی فخر ہے، اس پوسٹ سے پوپی کی سیاست میں  ہلچل مچ گیا ہے۔ 
بتا دیں کہ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے منگل کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی ، جس کے بعد سے بی جے پی کی سیاست کے تعلق سے مختلف قیاس آرائیاں لگائی جا رہے ہے۔
اس سے پہلے کیشو پرساد موریہ اتوار کو لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنظیم حکومت سے بڑی ہے۔ بہت سے لوگ موریہ کے اس بیان کو وزیر اعلی یوگی کے خلاف تبصرہ کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد اس کی ذمہ داری کو لے کر خبریں مسلسل سامنے آرہی ہیں۔
کچھ لوگ اس کے لیے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو کچھ لوگ ریاست میں سیٹوں کی تقسیم کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
منگل کو نڈا اور موریہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی اس کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات دستیاب نہیں ہے، لیکن یہ ملاقات کیشو پرساد موریہ کے اس بیان کے بعد ہوئی ہے کہ تنظیم  ہمیشہ حکومت سے بڑی ہوتی ہے۔
سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور کیشو پرساد موریہ کے درمیان اختلافات کی خبریں ریاست کی سیاست میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
مختلف ذرائع کے مطابق بی جے پی کے کئی رہنما نجی بات چیت میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کرتے رہے ہیں۔