ملک عمان سے بڑی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے،یمن کی طرف جانے والا ایک آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
ساتھ ہی اس پر سوار عملے کے 16 ارکان بھی لا پتہ ہے۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے کے 16 ارکان میں سے 13 ہندوستانی اور تین سری لنکا کے باشندے تھے،وہ سب اب کہاں اور کس حالت میں ہیں اس کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
جانکاری کے مطابق یہ ٹینکر یمن کی طرف جا رہا تھا جو کہ دوقم بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ ٹینکر کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا لیکن ٹینکر میں سوار افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بتا دیں کہ ڈوبنے والا ٹینکر تقریباً 117 میٹر لمبا ہے اور اسے سال 2017 میں بنایا گیا تھا۔