متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کر دی ہے۔
بتا دیں کہ مئی 2023 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی اور ایک سال بعد دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ جسکی پیدائش دو ماہ قبل ہوئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کی شہزادی نے طلاق کی وجہ اپنے سابق شوہر کی بے وفائی قرار دیا ہے۔
شیخہ مہرہ نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ ’جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپکو طلاق دیتی ہوں، میں آپکو طلاق دیتی ہوں اور میں آپکو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپکی سابقہ بیوی‘۔
اس کے بعد دونوں جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔