Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

شہرحیدرآباد میں کرنٹ لگنے سے شوہر بیوی اور بیٹے کی ہوئی دردناک موت

شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی برقی شاک  لگنے سے موت  ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور بیٹا تینوں شامل ہیں۔
بتا دیں کہ یہ واقعہ جیک کالونی میں واقع اکشترا ریذیڈنسی میں اس وقت پیش آیا جب ماں اپنے ذہنی مریض بچے کو باتھروم میں غسل کرا رہی تھی اسی دوران گیزر سے کرنٹ آنا شروع ہو گیا،شوہر نے خوب کوشش کی ان دونوں کی جان بچانے کی مگر وہ ناکام ہو گۓ، کرنٹ نے باتھروم میں موجود ٹینے کو اپنے چپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی ان تینوں کی دردناک موت واقع ہو گئی۔
اپارٹمنٹ کے لوگوں نے باتھ روم میں لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ 
مقامی لوگوں کے مطابق وینکٹیش کے اپارٹمنٹ میں ایک خاتون کام کرتی ہے۔ صبح کام پر آنے والی خاتون اپارٹمنٹ میں کسی کی بھی آواز نہ آنے پر بھی اپنا کام ختم کرنے کے بعد چلی گئی۔اس نے اپارٹمنٹ کا باتھ روم بند پایا ۔سہ پہر 3 بجے کے کام کرنے والی خاتون دوبارہ اپارٹمنٹ آئی ۔ اس وقت بھی اپارٹمنٹ میں کوئی موجود نہیں تھے۔
 باتھ روم کا دروازہ بند ہونے پر اسے شک ہوا اور اس نے پڑوس میں رہنے والے لوگوں کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی جہاں پولیس پہنچ کر اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور باتھ روم بند رہنے پر اسے توڑ دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔