Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، ہندوستانی نژاد کمالہ ہیرس کو حمایت کا کیا اعلان

 امریکہ کے صدارتی انتخابات میں سیاست کی بازار گرم ہے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ سرخیوں میں چھاۓ ہوۓ ہیں اسی سیاسی ہلچلوں کے بیچ امریکی صدارتی انتخاب میں اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں ہیں 
امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے خود کو مسترد کر دیا ہے، 
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب امریکی صدارتی انتخابات میں مقابلہ نہیں کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کے لیے اپنی امیدواری واپس لیتے ہوئے کہا کہ یہ 'ان کی پارٹی اور قوم کے مفاد کے لیے ہے،
بائیڈن نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا ہے جب امریکہ میں چار ماہ بعد صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
ان کے اس فیصلے سے وائٹ ہاؤس کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔
بتا دیں کہ جون کے آخر میں صدر بائیڈن نے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ہونے والے مباحثے میں 'مایوس کن' کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد ڈیموکریٹ رہنما ان پر اپنی امیدواری واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔
اور کہہ رہے تھے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کمزور امیدوار ثابت ہو رہے ہیں۔
جو بائیڈن نے ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو صدارتی انتخابات کی دعویدار قرار دیا ہے ۔