چلکور معین آباد میں ایک غیر آباد مسجد کو رات کی تاریکی میں شہید کردی گئی ہے۔
بتا دیں کہ شہر حیدر آباد سے قریب 30 کیلومیٹر کی دوری پر واقع چلکور معین آباد میں ایک قدیم غیر آباد تین خانہ مسجد جو کہ مقامی لوگوں میں جاگیردار مسجد سے مشہور ہے اسے رات کی تاریکی میں شہید کر دی گئی۔ یہ مسجد درج اوقاف ہے بتا یا جاتا ہے کہ اس کے تحت چار گھنٹے اراضی وقف ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مسجد سے متصل زمین پر رئیل اسٹیٹ کا و پینچر فروغ دیا جارہا ہے۔
چلکور معین آباد کے باشندوں کے مطابق لوگوں کو دن کے اجالے میں یہ پتا چلا کہ مسجد کو شہید کر دیا گیا ہے۔
مسجد کے ڈھانچہ کو زمین دوز کر دیا گیا۔ لوگوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی،
جسکے بعد معین آباد پولیس اسٹیشن سے یہ اطلاع ملی کہ کچھ لینڈ گریبرز نے 3 خانہ مسجد کو مسمار کردیا ہے
مگر ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔