فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،
غزہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس میں 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ان میں سے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،
اسرائیلی فوج کی اس بمباری میں ایک حاملہ خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر شہید ہوگئی۔
اس دردناک حادثہ میں خاتون کا بچہ محفوظ رہا، قدرت کے معجزہ نے اس بچہ کو بچا لیا، نومولود بچہ اسپتال میں صحیح سالم ہے۔
نومولود بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بچی کو شہید سبرین کی بیٹی کی نام سے پکارا جا رہا ہے،
بتتے چلیں کہ خان یونس میں تین روز سے جاری بمباری میں 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ مصر میں آج جنگ بندی مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، مذاکرات میں اسرائیلی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اسکے علاوہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی درندگی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے آۓ دن کیے جارہے ہیں۔
اسی دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے خلاف امریکا میں مظاہرے جاری ہیں، کیپٹل ہل میں فلسطین حامی یہودیوں نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔