حماس کے رہنما مصطفی محمد ابو عرہ اسرائیلی قید میں انتقال ہو گیۓ ہیں 63 سالہ مصطفیٰ محمد ابو عرہ کو علاج سے محروم رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بتا دیں کہ فلسطینی کمیشن برائے امورِ اسیران کے مطابق مصطفیٰ محمد ابو عرہ کا انتقال جنوبی اسرائیل کی رامون جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہوا ہے۔
جانکاری کے مطابق مصطفی محمد ابو عرہ، گرفتاری سے پہلے صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے اور انہیں علاج کی اشد ضرورت تھی۔
فلسطینی ادارے نے بتایا ہے کہ ابو عرہ کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور علاج سے محروم رکھا گیا۔