Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

تین ریاستوں کے گورنرس کا تبادلہ،جشنو دیو ورما تلنگانہ کے نئے گورنرمقرر،

صدر دروپدی مرمو نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 6 نئے گورنروں کی تقرری کی اور تین ریاستوں کے گورنروں کا تبادلہ بھی کیا،
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی جانب سے بعض ریاستوں کے گورنرس کے تقرر کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آج رات دیر گئے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے۔ گورنر تلنگانہ کی حیثیت سے جشنو دیو ورما کو مقرر کیا گیا ہے۔
 اس کے ساتھ ہی تلنگانہ کے موجودہ گورنر رادھا کرشنن کو مہاراشٹرا کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح اور بھی چند ریاستوں کے گورنرس کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔
بتاتے چلیں کہ 15 اگست 1957 کو پیدا ہوئے جشنو دیو ورما کا تعلق شاہی خاندان سے ہے۔ 
ان کے دو بیٹے ہیں۔ وہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور ایودھیا رام جنم بھومی تحریک میں حصہ لیا۔
 2018-2023 کے درمیان، انہوں نے تریپورہ کے نائب وزیر اعلیٰ اور تریپورہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
یاد رہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے، راشٹرپتی بھون نے تلنگانہ اور 6 دیگر ریاستوں کے لیے نئے گورنروں کی تقرری کے احکامات جاری کیے،اور تین ریاستوں کے گورنروں کا تبادلہ بھی کیا،
 راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق گلاب چند کٹاریا کو پنجاب کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکشمن پرساد اچاریہ کو آسام کا گورنر مقرر کرنے کس ساتھ انہیں منی پور کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
اسکے علاوہ ہری بھاؤ کسان راؤ باگڈے کو راجستھان کا گورنر بنایا گیا۔ جبکہ اوم پرکاش ماتھر کو سکم کا اور سنتوش کمار گنگوار کو جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
 وہیں صدر مرمو نے رامین ڈیکا کو چھتیس گڑھ کا گورنر اور سی ایچ وجئے شنکر کو میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔