Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل صبح تہران میں ادا کی جائے گی

حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی کل صبح تہران میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جسکے بعد میت کو دوحہ روانہ کیا جاۓ گا۔
ذرائع کے مطابق حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں کل صبح نماز جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائی جائے گی اور جمعے کے روز دوبارہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی پھر  شہید اسماعیل ہنیہ کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پری امت مسلمہ میں غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔
حماس اور ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے۔
اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ایران، ترکیہ، قطر، روس اور چین نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
واضح  رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے تہران کے گیسٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔