Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

موت میرے سامنے ہر موڑ پر رقص کرتی ہے،شہید اسماعیل ہنیہ کی پڑھی ہوئی نظم وائرل

آج ایرانی دارالحکومت تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تیاری کی گئی ہے جس کے بعد شہید کی میت کو قطر تدفین کے لیے روانہ کیا جاۓ گا اسی دوران شہید اسماعیل ہنیہ کی جانب سے پڑھی گئی ایک نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس نظم میں اسماعیل ہنیہ کہہ رہے ہیں کہ میں آگے بڑھ رہا ہوں اور میں اپنا راستہ اور اپنا مقصد جانتا ہوں۔
موت میرے  سامنے ہر  موڑ پر رقص کرتی ہے، ہماری زندگی ایک نغمہ ہے جو جدو جہد کی دھن پر لکھا گیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ یہ شعر بھی پڑھتے ہیں کہ ہمارا راستہ کانٹوں سے پُر راستہ ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کل ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی بہن، بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔