گجرات کے ایک طالبہ نے نیٹ یوجی 2024 کے امتحان میں 720 میں سے 705 نمبر حاصل کی ہیں، لیکن اس میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس طالبہ نے بورڈ کے امتحان میں 700 میں سے صرف 352 نمبر حاصل کر پائی جسکے ساتھ ہی فزکس اور کیمسٹری میں فیل تھی۔
بتا دیں کہ گزشتہ ماہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیٹ یوجی 2024 کے نتائج شہر اور مرکز کے لحاظ سے جاری کر دیے ہیں۔
ان نتائج میں ایک ایسی طالبہ پائی گئی جس نے نیٹ 2024 کے امتحان میں 720 میں سے 705 نمبر حاصل کی ہیں۔
لیکن ان میں حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ نے گجرات بورڈ کی جانب سے منعقد 12ویں جماعت کے سائنس بورڈ امتحان میں 700 میں سے صرف 352 نمبر حاصل کی تھی اور یہ طالبہ کئی امتحانات میں فیل بھی ہوئی تھی۔
بتاتے چلیں کہ اس طالب علم کی مارک شیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر لوگ کافی حیران ہیں۔ کہ ایک طرف بورڈ امتحان میں 700 میں سے صرف 352 نمبرات، اور دوسری طرف نیٹ امتحان میں 720 نمبر میں سے 705 نمبر حاصل کر کے اعلی معیار پر،
تاہم، ابھی تک آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ دونوں مارک شیٹس ایک ہی طالب علم کی ہیں۔ مگر دونوں مارک شیٹس پر ایک ہی طالب علم کا نام موجود ہے۔
بورڈ کی مارک شیٹ کے مطابق طالبہ نے فزکس میں21، کیمسٹری میں31، لائف سائنس میں 39 اور انگلش میں 59 نمبر حاصل کی ہیں۔ طالبہ نے مجموعی طور پر 700 میں سے صرف 352 نمبر حاصل کیں اور 12ویں جماعت کے امتحان میں ناکام رہی۔
مگرجب نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا تو اسکول کے ٹیچرس بھی یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس لڑکی نے 705 نمبر حاصل کی ہیں، جس سے وہ ریاست کے ٹاپ پرفارمرز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
بتاتے چلیں کہ طالبہ نیٹ امتحان میں فزکس میں 99.8 فیصد، کیمسٹری میں 99.1 فیصد اور لائف سائنس میں 99.1 فیصد نمبر حاصل کی، جو کہ کل 99.9 فیصد نمبر ہے۔
طالبہ کی یہ ایک اعلی اسکور ہے جو عام طور پر میڈیکل اسکول میں داخلے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ لیکن ماہرین نے ایک اہم مسئلہ کی نشاندہی کی کہ یوجی نیٹ امتحان پاس کرنے کے باوجود طالبہ میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں لے سکے گی، کیونکہ وہ میڈیکل کالج میں داخلے کی اہلیت کے50% نمبر معیار کو پورا نہیں کر پائی ہے۔