Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

آج بعد نماز جمعہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہید اسماعیل ہنیہ کو کیا جائے گا سپرد خاک

شہید اسماعیل ہنیہ کو آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  بعد نماز جمعہ تدفین کیا جائےگا۔
بتا دیں کہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی کل تہران میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منتقل کیا گیا، جہاں آج ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی،پھر شہید اسماعیل ہنیہ کو قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے  نماز جنازہ پڑھائی، جنازہ کی نماز میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، پاسداران انقلاب کور کے سربراہ جنرل حسین سلامی،حماس کے خارجہ امور کے سربراہ خلیل سمیت لاکھوں لوگوں نے فلسطینی جھنڈے کو ہاتھ میں لیکر نماز جنازہ میں شرکت کی،اس دوران سربراہ خلیل نے پرزور انداز میں خطاب کرتے ہوۓ کہا  کہ اسماعیل ھنیہ کی یہ بات ہمیشہ لافانی رہےگی کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور ہم اس کا اس وقت تک پیچھا کرتے رہیں گے جب تک اسے فلسطین کی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑ نہیں دیا جاتا۔
واضح رہے کہ حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز تہران میں ادا کی گئی، جس کے بعد آج انہیں  قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔