Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

شہر حیدرآباد میں ہوٹلوں اور دکانوں کو رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت: وزیر اعلی ریونت ریڈی کا اعلان

ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے قائد مجلس مقننہ پارٹی کے مطالبہ پر شہر حیدرآباد میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت کا اعلان کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ 25 جولائی کو حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنرس سے بات چیت کی اور انہیں رات دیر گئے تک دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شراب کی دکانوں اور شراب خانوں کو رات دیر گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کیونکہ وہ شراب نوشی کے خلاف ہیں۔ شراب کی دکانیں جس قدر دیر رات تک کھلی رہے گی،لوگ زیادہ شراب پیئںگے۔
واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں حکومت سے رات دیر گئے تک ہوٹلوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔