Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری کو رہا کر دیا گیا،مگر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کو اسرائیلی پولیس نے رہا کر دیا ہے۔
بتا دیں کے اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔
مگر اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجد الاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز  مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے خطبے میں اسماعیل ہنیہ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے جسکے بعد کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شہید کو سپرد خاک کیا گیا۔